کالا جادو یا شرارت؟ دہلی کی عدالت میں ملزم کی انوکھی حرکت پر کارروائی معطل

ہفتہ 16 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دہلی کی ایک عدالت میں اس وقت عجیب و غریب صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک ملزم نے سماعت کے دوران اچانک فرش پر چاول پھینک دیے۔

وکلا اور عدالت کے عملے نے اسے کالے جادو کی کوشش قرار دے کر سخت احتجاج کیا، جس کے بعد کارروائی کچھ دیر کے لیے معطل ہوگئی۔

واقعہ 11 اگست کو ایڈیشنل سیشن جج شفیع بارنالا ٹنڈن کی عدالت میں پیش آیا۔ عدالت کے مطابق ملزم نے جان بوجھ کر چاول بکھیرے، جس سے ماحول کشیدہ ہوگیا اور وکلا نے مطالبہ کیا کہ فوراً فرش صاف کیا جائے۔

جج نے ملزم کو حکم دیا کہ وہ خود چاول اکٹھے کرے اور ساتھ ہی صفائی کے عملے کو بھی طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:کالا جادو: ایک خاموش جرم یا ریاستی غفلت؟

کارروائی تقریباً 15 سے 20 منٹ معطل رہی کیونکہ بعض وکلا کا کہنا تھا کہ یہ ’کالا جادو‘ ہو سکتا ہے۔ بعدازاں صفائی کے بعد سماعت بحال ہوئی۔

جج نے ریمارکس دیے کہ عدالت انصاف فراہم کرنے کی جگہ ہے اور اس کے تقدس کو ٹھیس پہنچانے والی حرکتیں ناقابلِ برداشت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی حرکات عدالتی نظام کی بنیادوں کو کمزور کرتی ہیں۔

ملزم، جو ایک سرجن بتایا جاتا ہے، نے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر معافی مانگی اور اپنے عمل پر ندامت کا اظہار کیا۔

عدالت نے جرم تسلیم کرنے پر اسے ’عدالت کے برخاست ہونے تک قید‘ اور 2 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟