باجوڑ کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی جاری، دفعہ 144 نافذ

ہفتہ 16 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا ضلع باجوڑ کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف ٹارگیٹڈ کارروائی جاری ہے،مقامی انتظامیہ نے ضلع کے مختلف علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔

ڈپٹی کمشنر باجوڑ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ باجوڑ میں دہشتگردوں کے خلاف جاری کارروائی کے باعث مختلف علاقوں میں دفعہ 144 نافذ ہے، محکمہ داخلہ خیبر پختونخواہ کی منظوری کے بعد یہ حکم نامہ آج 16 اگست 2025 شام 5 بجے سے 21 اگست 2025 شام 5 بجے تک مؤثر رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا: جرگے کی ناکامی کے بعد باجوڑ میں آپریشن شروع، لیکن جرگہ ناکام کیوں ہوا؟

حکمنامے کے تحت شہریوں کو گھروں سے نکلنے اور سڑکوں پر آنے کی سختی سے ممانعت ہو گی۔ اس دوران کسی بھی قسم کی نقل و حرکت پر پابندی عائد رہے گی تاکہ جاری کارروائی کے دوران عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔

دفعہ 144 کا نفاذ ضلع باجوڑ کے علاقوں مینہ سلیمان خیل، خوڑ چئی، چمیار جوڑ، ذگئی، گٹ، اگرہ، غنڈ کی، زری، دختر، ملا کلے، بکرو، گوائی، چمیالوں، لر کلان، بر کلان، غنم شاہ، چوترہ، ڈمہ ڈولہ، سلطان بیگ، انعام خورو اور انگا،ملنگی، سپرائی اور دواو گئی میں کیا گیا ہے.

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کی حکومت باجوڑ کے معاملے پر ہمارے ساتھ ہے، طلال چوہدری

ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ اوقات کے دوران اپنی سرگرمیاں ختم کر کے گھروں تک محدود رہیں۔ عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی صورت میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے وہ خود ذمہ دار ہوں گے۔

انتظامیہ نے مزید کہا ہے کہ یہ اقدامات صرف اور صرف شہریوں کی سلامتی اور دہشتگردوں کے خلاف جاری کارروائی کو کامیاب بنانے کے لیے کیے جارہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برطانیہ کی مسجد میں نمازیوں کی ورزش کے سیشنز، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پرامن مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کریں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سیکیورٹی فورسز کو ہدایت

امریکا کی بحر اطلس میں کارروائی، وینزویلا سے منسلک 2 روسی تیل بردار جہازوں پر قبضہ

چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سیکیورٹی یونٹ قائم کیا جارہا ہے، محسن نقوی

کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنے بیٹے کا نام مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟