باجوڑ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید 5 اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا  

ہفتہ 16 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

باجوڑ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید 5 اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا  کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کی حکومت باجوڑ کے معاملے پر ہمارے ساتھ ہے، طلال چوہدری

باجوڑ میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے 5 اہلکاروں کی نمازِ جنازہ سول سیکرٹریٹ پشاور میں ادا کر دی گئی۔

نمازِ جنازہ میں خیبرپختونخوا کابینہ کے اراکین، اعلیٰ سرکاری افسران، پولیس اہلکار اور شہدا کے لواحقین نے شرکت کی۔ شہید اہلکاروں کو فوجی اعزاز کے ساتھ الوداع کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد خیبر پختونخوا کے 8 اضلاع میں ایمرجنسی نافذ

یاد رہے کہ گزشتہ روز باجوڑ میں سیلابی صورتحال کے بعد ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا تھا، جس میں دو پائلٹس اور عملے سمیت پانچ افراد جامِ شہادت نوش کر گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp