پولیس پر پیٹرول بم پھینکنے کا مقدمہ، پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت خارج

جمعرات 11 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الہٰی کی رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران پولیس اہلکاروں پر پیٹرول بم پھینکنے کے مقدمے میں عبوری ضمانت خارج کردی۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج  اعجاز احمد بٹر نے چوہدری پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت پر ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے چوہدری پرویز الہٰی کی رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران پولیس اہلکاروں پر پیٹرول بم پھینکنے کے معاملہ پر قائم دہشت گردی کے مقدمے میں درخواست عدم پیروی پر خارج کی ہے۔

چوہدری پرویز الہٰی کے وکیل نے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی تھی تاہم عدالت نے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی، انسداد دہشتگردی کے جج نے کہا کہ عبوری ضمانت کے لئے درخواست گزار کا عدالت میں پیش ہونا لازم ہے۔

سابق وزیراعلی پنجاب پرویزالہٰی کے خلاف تھانہ غالب مارکیٹ میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

دوسری جانب لاہورہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی حفاظتی ضمانت آج تک منظور کر رکھی تھی۔

واضح رہے پرویزالٰہی کے وکیل کی جانب سےحاضری معافی کی درخواست جمع کرائی گئی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ غالب مارکیٹ پولیس نے پولیس پرحملہ کرنے کا بے بنیاد الزام لگایا ہے ٹرائل کے حتمی فیصلے تک ضمانت قبل از گرفتاری بھی منظور کی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp