شہزادہ ولیم و اہلخانہ کا ایڈیلیڈ کاٹیج چھوڑ کر فاریسٹ لاج منتقل ہونے کا اعلان، نئے پڑوسی پریشان

اتوار 17 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایسا صرف ہمارے ملک میں ہی نہیں ہوتا کہ کوئی ہائی پروفائل شخصیت پڑوس میں آبسے تو اکثر پرانے پڑوسیوں کی زندگی دوبھر ہوجائے یا بسا اوقات انہیں وہاں سے منتقل ہونے پر مجبور کیا جانے لگے بلکہ ایسا برطانیہ میں بھی ممکن ہے جہاں سلطنت کے ولی عہد اور ان کے اہلخانہ پرانا گھر چھوڑ کر دوسری جگہ جا رہے ہیں اور وہاں کے پرانے پروسیوں سے جگہ چھوڑنے کے لیے کہا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی شاہی خاندان کی باہمی رنجشیں برقرار: پرنس ہیری بڑے بھائی شہزادہ ولیم کو منانے میں ناکام رہے

شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ اپنے 3 بچوں کے ہمراہ اس سال کے آخر میں ونڈسر گریٹ پارک میں واقع تاریخی فاریسٹ لاج میں منتقل ہو رہے ہیں۔ یہ اقدام نہ صرف رہائش کی تبدیلی ہے بلکہ ایک نئے باب کا آغاز ہے جس کے ذریعے وہ ایڈیلیڈ کاٹیج میں گزاری گئی چند تلخ یادوں کو پیچھے چھوڑنا چاہتے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کنسنگٹن پیلس کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ ویلز فیملی بعد ازاں اس سال اپنے موجودہ گھر سے روانہ ہو گی۔ ذرائع کے مطابق شہزادہ اور شہزادی کے لیے ایڈیلیڈ کاٹیج کئی ناخوشگوار یادوں کی علامت بن چکا ہے۔

شہزادہ اور شہزادی موجودہ رہائشگاہ کیوں چھوڑنا چاہتے ہیں؟

شہزادے اور ان کے اہل خانہ کے موجودہ گھر چھوڑنے کی وجہ یہ ہے کہ وہاں انہیں کچھ تلخ حالات کا سامنا کرنا پڑا۔

ایڈیلیڈ کاٹیج

اگست 2022 میں اس گھر میں منتقل ہونے کے کچھ ہی ہفتوں بعد ملکہ الزبتھ دوم کا انتقال ہوا اور بعد ازاں سنہ 2024 میں شہزادی کیٹ کو کینسر کی تشخیص ہوئی جس کے بعد وہ اسی رہائشگاہ میں زیر علاج رہیں۔

ایک قریبی ذریعے نے بتایا کہ گزشتہ کچھ سالوں میں ایڈیلیڈ کاٹیج میں زندگی ان کے لیے خاصی مشکل رہی۔ اب یہ تبدیلی ایک نیا آغاز ایک اور نئی زندگی کی طرف قدم ہے، ایسی جگہ جہاں وہ زیادہ پرسکون اور مثبت ماحول میں رہ سکیں۔

مزید پڑھیے: پرنس جارج کی بورڈنگ اسکول منتقلی کے فیصلے پر کیٹ مڈلٹن شدید ذہنی دباؤ کا شکار

تین سو 28 سالہ قدیم فاریسٹ لاج گریڈ II درجے کی 8 کمروں پر مشتمل شاندار جارجیائی عمارت ہے اور ایڈیلیڈ کاٹیج کے نزدیک ہی واقع ہے۔ اس عمارت کی مالیت تقریباً 1.6 کروڑ پاؤنڈ ہے اور اسے سنہ 2001 میں 15 لاکھ پاؤنڈ سے تزئین و آرائش کیا گیا تھا۔ اب شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مزید بہتری کے لیے ذاتی خرچ پر تزئین کروا رہے ہیں اور اس پر ٹیکس دہندگان کا کوئی پیسہ خرچ نہیں ہو رہا۔

نئے گھر کے پڑوسیوں کو مشکل کا سامنا

ان کی یہ شاہی نقل مکانی مکمل طور پر پرسکون نہیں رہی۔ حالیہ اطلاعات کے مطابق فاریسٹ لاج کے قریب واقع 2 گھروں میں مقیم خاندانوں کو رواں موسم گرما میں اچانک منتقل ہونے کے لیے کہا گیا جس پر وہ حیران رہ گئے۔ اگرچہ انہیں رسمی بے دخلی کے نوٹس نہیں دیے گئے لیکن انہیں متبادل میں گریٹ پارک میں ہی بہتر رہائش فراہم کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: اپنی شادی پر بادشاہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے چپکے چپکے آنسو بہانے کا عقدہ کھل گیا

ایک مقامی ذریعے نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ مکانات فاریسٹ لاج کے بالکل قریب ہیں اور ظاہر ہے کہ اگر وہاں شاہی خاندان مقیم ہو گا تو وہ نہیں چاہیں گے کہ کوئی بھی عام شخص ان کے آس پاس رہے۔

شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ اس گھر کو اپنا ’ہمیشہ کا گھر‘ سمجھتے ہیں اور اس کو ایک ایسی جگہ گردانتے ہیں جہاں وہ اپنے بچوں کے ساتھ لمبے عرصے تک رہ سکیں، یہاں تک کہ شہزادہ ولیم کی تخت نشینی کے بعد بھی۔

جوڑے کی یہ بھی خواہش ہے کہ ان کی نئی رہائشگاہ میں کوئی مستقل عملہ نہ ہو تاکہ خاندان کو مکمل نجی زندگی میسر آ سکے۔

یہ بھی پڑھیے: حقیقی زندگی میں طلسماتی کہانی جیسا سماں باندھتی مشہور شاہی شادیاں

کنسنگٹن پیلس نے ہفتہ 16 اگست کو تصدیق کی کہ شہزادہ اور شہزادی آف ویلز اپنے بچوں شہزادہ جارج، شہزادی شارلٹ اور شہزادہ لوئس کے ہمراہ ایڈیلیڈ کاٹیج چھوڑ کر فاریسٹ لاج منتقل ہو رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے قیدیوں کے ساتھ سلوک کیسا ہے؟ سویڈش کارکن نے پردہ فاش کردیا

ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں کشیدگی کم نہ ہوسکی، پنجاب اور سندھ حکومت کے ترجمان آمنے سامنے

امریکی شہری نے 5 لاکھ 64 ہزار 219 ڈالر کی لاٹری جیت لی، رقم سرمایہ کاری پر لگانے کا اعلان

’غزہ میں نسل کشی بند کرو‘، یورپ کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد کا احتجاج، لندن میں گرفتاریاں

قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر ابرار احمد رشتہ ازدواج میں منسلک

ویڈیو

نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

کچھ نہ دو میڈل کو عزت دو، بلوچستان کے ایشیئن چیمپیئن باڈی بلڈر

اسرائیل کی حد سے بڑی جارحیت: عالمی فلوٹیلا پر بین الاقوامی پانیوں میں حملہ

کالم / تجزیہ

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی

جب اپنا بوجھ اتار پھینکا جائے

پاکستان اور سعودی عرب: تاریخ کے سائے، مستقبل کی روشنی