اسپیس ایکس (اپنی سب سے بڑی راکٹ اسٹارشپ کی10ویں ٹیسٹ فلائٹ کے لیے تیار ہے، جو 24 اگست بروز اتوار کو ٹیکساس کے اسٹار بیس ہیڈکوارٹر سے متوقع ہے۔ اس پرواز میں Ship 37 اور Booster 16 استعمال کیے جائیں گے۔
کمپنی کے مطابق اس مشن کے مقاصد میں کئی اہم تجربات شامل ہیں، جن میں لینڈنگ برن ٹیسٹ، دوبارہ فضا میں داخلے کے تجربات اور پے لوڈ ڈپلائمنٹ نمایاں ہیں۔ پے لوڈ میں 8 اسٹارلنک سیمولیٹرز شامل ہیں جو نئی جنریشن سیٹلائٹس کی نقل کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسپیس ایکس کا Crew-11 کامیابی سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے روانہ، مشن کے مقاصد کیا ہیں؟
اس مشن کے دوران اسپیس ایکس ایک راپٹر انجن کو مدار میں دوبارہ جلانے کا ہدف بھی رکھتی ہے، جو ماضی میں تکنیکی مسائل کی وجہ سے کامیاب نہیں ہوسکا تھا۔
The tenth flight test of Starship is preparing to launch as soon as Sunday, August 24 → https://t.co/UIwbeGoo2B pic.twitter.com/j0YKKgAxAV
— SpaceX (@SpaceX) August 15, 2025
گزشتہ فلائٹ (فلائٹ 9) میں Ship 35 ایک پریشرائزیشن سسٹم کی خرابی کے باعث ضائع ہوگئی تھی، تاہم کمپنی نے اس خرابی کو زمینی ٹیسٹ کے دوران درست کردیا ہے۔ اس کے علاوہ جون میں Ship 36 ماسے (Massey) فیولنگ سہولت میں ایندھن بھرنے کے دوران پھٹ گئی تھی، جسے ایک ناکام پریشر ویسل کا نتیجہ قرار دیا گیا۔ اس واقعے کے بعد کمپنی نے معائنہ کے سخت اصول متعارف کرائے۔
بووسٹر کی سطح پر، فلائٹ 9 میں Booster 14 نے کامیاب کنٹرولڈ فلپ تو کیا، لیکن لینڈنگ برن کے وقت ناکام ہوگیا۔ اسپیس ایکس نے بتایا کہ یہ ناکامی فیول ٹرانسفر ٹیوب پر ڈھانچائی دباؤ کی وجہ سے پیش آئی۔
یہ بھی پڑھیں: اسپیس ایکس نے فلوریڈا سے سرئیس ایکس ایم کا نیا سیٹلائٹ لانچ کر دیا
اب 10ویں پرواز میں Booster 16 پانی پر لینڈ کرے گا اور انجن کے نئے تجربات شامل کیے جائیں گے۔
متعدد ناکامیوں اور دھماکوں کے باوجود ناسا کو اسپیس ایکس کی پیشرفت پر اعتماد ہے اور اسے امید ہے کہ یہ تجربات 2027 کے مجوزہ آرٹیمس 3 قمری مشن کی راہ ہموار کریں گے۔