چترال میں علم و ادب کے فروغ اور نوجوانوں میں مطالعے کی عادت کو پروان چڑھانے کے لیے ’سفو لائبریری‘ کے نام سے موبائل اور دیہی سطح پر چھوٹی لائبریاں قائم کی جا رہی ہیں۔
گزشتہ 4 سالوں سے احمد فراز اور ان کے ساتھی رضاکارانہ طور پر علاقے میں لوگوں کے گھر کی دہلیز پر کتابیں فراہم کر رہے ہیں اور اب ایک باقاعدہ لائبریری بھی بناچکے ہیں۔
ان لائبریریز کا مقصد نوجوان نسل کو کتاب دوستی کی جانب مائل کرنا اور معاشرے میں علمی مکالمے اور فکری تبادلے کی فضا کو فروغ دینا ہے۔ دیکھیے یہ ویڈیو رپورٹ۔