امریکا میں 2 منٹ میں 2 ملین ڈالر مالیت کے زیورات کی ڈکیتی

پیر 18 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی شہر سیئٹل میں نقاب پوش ڈاکوؤں نے ایک مشہور جیولری اسٹور پر دن دیہاڑے حملہ کرکے 2 ملین ڈالر (56 کروڑ 65 لاکھ 80 ہزار روپے قریباً) مالیت کے زیورات اور قیمتی گھڑیاں لوٹ لیں۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ ویسٹ سیئٹل میں فیملی ملکیت دکان مینیش اینڈ سنز میں پیش آیا جہاں 4 مسلح افراد ہتھوڑوں سے شیشے کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے۔

مزید پڑھیں: سوات: حاضر سروس سب انسپکٹر ڈکیتی کے الزام میں گرفتار، 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

چند لمحوں میں ڈاکوؤں نے ڈسپلے کیس توڑ کر قیمتی زیورات اڑا لیے جن میں قریباً ساڑھے 7 لاکھ ڈالر کی رولیکس گھڑیاں اور ایک لاکھ 25 ہزار ڈالر کا یشم (ایمرلڈ) کا ہار بھی شامل تھا۔

دیگر کیسوں سے سونا اور بیش قیمت زیورات بھی لے جائے گئے۔ یہ سارا واقعہ صرف ڈیڑھ سے 2 منٹ کے اندر پیش آیا۔ واقعے کے بعد ڈاکو گاڑی میں سوار ہو کر فرار ہو گئے۔

مزید پڑھیں: بابوسر پاس کے قریب ڈکیتی کا واقعہ، 2 سیاح زخمی

پولیس جائے وقوعہ پر پہنچنے کے باوجود ملزمان کو پکڑنے میں ناکام رہی اور اب ان کی تلاش جاری ہے۔ دکان کے مالک خاندان کا کہنا ہے کہ عملہ واقعے کے بعد شدید صدمے میں ہے جبکہ دکان کو وقتی طور پر بند کرکے نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp