ملائکہ اروڑا پھر سے دلہن بننے کو تیار؟ دوسری شادی کی خواہش ظاہر کر دی

پیر 18 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی وڈ کی معروف اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے دوسری شادی کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ شادی کرنے کی جلدی مت کریں یہ ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے، لڑکیاں جانے کیوں اتنی جلدی شادی کر لیتی ہیں۔ تھوڑا بہت کام کر لیں زندگی کے سفر کو سمجھیں اور پھر یہ فیصلہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ میں بہت کم عمر تھی جب شادی کی تھی۔

ملائکہ سے دوبارہ شادی کے ارادے کے بارے میں پوچھا گیا تو اداکارہ نے کہا کہ وہ محبت پر یقین رکھتی ہیں اور شادی سے انکار نہیں کرتیں۔ انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’کبھی نہ کبھی، کبھی نہ کبھی، میں ایک پکی رومانوی ہوں۔ میں محبت پر یقین رکھتی ہوں۔ محبت سے جڑی ہر چیز پر یقین رکھتی ہوں۔ اس لیے کبھی بھی یہ مت کہو کہ کبھی نہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: ’میں تھک گیا ہوں‘ موت سے قبل ملائکہ اروڑا کے والد نے کس کو پیغام دیا؟

واضح رہے کہ ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کا رشتہ 6 سال تک چلتا رہا، لیکن حال ہی میں ’سنگھم اگین‘ کی پروموشن کے دوران ارجن کپور نے تصدیق کی کہ وہ اب سنگل ہیں۔ اس سے قبل، دونوں نے کبھی عوامی سطح پر اپنے بریک اپ کی تصدیق نہیں کی تھی دونوں نے ایک دوسرے کی پرائیویسی کا احترام کرنے کا فیصلہ کیا۔

یاد رہے کہ ملائکہ اور اداکار ارباز خان کی شادی 1998میں ہوئی تھی اور  18 سال ایک ساتھ رہنے کے بعد 2017 میں ان کی طلاق ہوگئی تھی۔ ملائکہ اروڑا کی عمر 25 سال تھی جب انہوں نے ارباز خان سے شادی کی۔ ان کی شادی کے 4 سال بعد، 2002 میں ان کے بیٹے ارہان خان کی پیدائش ہوئی۔ تاہم 18 سال کی شادی کے بعد ان کا رشتہ کمزور ہونے لگا، اور 2016 میں دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کیا اور 2017 میں ان کی طلاق ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بریک اپ کے بعد ملائکہ کی مبہم پوسٹ نے پھر توجہ حاصل کرلی

 تب سے ملائکہ نے کبھی بھی دوبارہ شادی کے ارادے کا کھل کر اظہار نہیں کیا۔ دوسری طرف، ارباز خان نے اب شورا خان سے شادی کر لی ہے اور جلد ہی ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہونے والی ہے۔

ارباز خان سے طلاق کے بعد 2018 میں ملائکہ اداکار ارجن کپور کے ساتھ ریلیشن شپ میں رہیں تاہم بعد ازاں 2023 میں دونوں نے علیحدگی اختیار کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟