پاکستان کے اشعب عرفان نے امریکا میں اسکواش کا ٹائٹل جیت لیا

پیر 18 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے نوجوان اسکواش کھلاڑی اشعب عرفان نے امریکا میں ہونے والے جونز کریک اوپن 2025 میں شاندار فتح حاصل کی۔ یہ ٹورنامنٹ چیلنجر ایونٹ تھا۔

فائنل میں اشعب نے ملائشیا کے نفیز کیو کو سخت مقابلے کے بعد 1-3 سے شکست دی۔ اگرچہ پہلے گیم میں عشاب ہار گئے، لیکن انہوں نے اگلے 3 گیمز میں شاندار کھیل پیش کیا اور بالآخر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

مزید پڑھیں: تسمینئن اوپن اسکواش کا ٹائٹل پاکستان کے ناصر اقبال نے جیت لیا

میچ کا اسکور 8-11, 11-2, 11-2, 11-6 رہا اور میچ قریباً 40 منٹ تک جاری رہا، جس میں اشعب کی مہارت اور عزم نمایاں رہا۔

یہ فتح اشعب عرفان کے لیے اس سال کا تیسرا PSA ٹائٹل ہے، جو ان کی بین الاقوامی سطح پر مسلسل شاندار کارکردگی کو ظاہر کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp