معیشت کی سمت مثبت ہے اور اس میں بینکنگ شعبے کا کردار کلیدی ہے، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد

پیر 18 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت مثبت سمت کی جانب گامزن ہے اور اس میں بینکنگ شعبے کا کردار کلیدی ہے۔ مرکزی بینک بینکنگ نظام میں اصلاحات لا رہا ہے اور جدید مالیاتی پالیسیوں کے ذریعے معیشت کو مستحکم بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔

کراچی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کے لیے ضروری ہے کہ بینکنگ نظام جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالا جائے اور صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔

مزید پڑھیں: ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد

جمیل احمد نے مالیاتی شعبے کی مضبوطی کو پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے بنیاد قرار دیتے ہوئے نجی بینکوں پر زور دیا کہ وہ مالیاتی خدمات کو دور دراز علاقوں تک پہنچائیں اور عوام کو جدید بینکاری سہولیات فراہم کریں۔

سیمینار کے اختتام پر گورنر نے امید ظاہر کی کہ بینکاری کے شعبے میں جاری اصلاحات کے مثبت نتائج جلد سامنے آئیں گے اور ملک کی معیشت مزید مستحکم ہوگی۔

مزید پڑھیں: 2027 تک ملکی معیشت کو سود سے پاک کرنا چاہتے ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد

انہوں نے کہا کہ حکومت اور مرکزی بینک کی جانب سے متعارف کرائی گئی اصلاحات بینکنگ سسٹم کو شفاف، مربوط اور عوام دوست بنانے کی غرض سے کی جا رہی ہیں۔

ان اصلاحات میں ڈیجیٹل بینکاری، فنانشل انکلوژن اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباروں کے لیے مالی معاونت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp