صوابی میں کلاوڈ برسٹ کے نتیجے میں شدید سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جس کے باعث 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں ریسکیو سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر مردان اور دیگر حکام سے فوری طور پر رابطہ کیا۔
سوات، باجوڑ، بونیر کے بعد اب صوابی میں شدید بارش کی وجہ سے بازاروں اور گلیوں میں طغیانی آئی ھوئی اللہ پاک رحم کرے pic.twitter.com/aPKaNp4GFS
— Muzamil (@khaak_zaada11) August 18, 2025
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں کلاؤ برسٹ، موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی، 6 افراد جاں بحق
وزیر اعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر صوابی کو متاثرہ علاقے کا فوری دورہ کرنے اور ریسکیو آپریشن کی نگرانی کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور ریسکیو و امدادی ٹیموں کو فوری طور پر متاثرہ علاقے میں پہنچایا جائے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے یہ بھی ہدایت کی کہ ملحقہ اضلاع سے بھی ریسکیو ٹیموں کو صوابی روانہ کیا جائے تاکہ متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاسکے۔
صوابی اللہ تعالیٰ کرم والا معاملہ فرمائے pic.twitter.com/v8iq0Oev1w
— Basharat Raja (@BasharatRaja786) August 18, 2025
مزید پڑھیں:کیا علی امین کی حکومت وفاق کے بغیر سیلاب متاثرین کا ازالہ کر سکے گی؟
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ لوگوں کی جانیں بچانے اور انہیں محفوظ مقام پر پہنچانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔ حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی اور متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔