سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت میں ہوئی، کیس کی سماعت اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج عارف خان نیازی نے کی۔
یہ بھی پڑھیں:منی لانڈرنگ کیس میں پی ٹی آئی کے صدر پرویز الہٰی کی ضمانت منظور
سماعت کے دوران پرویز الہی عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
پرویز الہی کے وکیل نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی تھی، تاہم عدالت نے یہ درخواست مسترد کردی۔
مزید پڑھیں: خدا کی قسم، آج تک کسی نے پریس کانفرنس کا نہیں کہا، چوہدری پرویز الہی
دوران سماعت، ایف آئی اے لاہور کی جانب سے جمع کروایا گیا ضمنی چالان بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے مزید کارروائی 9 ستمبر تک کے لیے ملتوی کردی۔