سابق وزیراعظم چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے سید علی حیدر گیلانی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ قائد اعظم سے کسی نے پوچھا کہ آپ مری، لندن، کراچی، لاہور، ممبئی سب جگہ جاتے ہیں۔ پوری دنیا گھومتے ہیں لیکن ملتان نہیں جاتے تو قائد اعظم نے کہا کہ ملتان میں میری صورت میں گیلانی موجود ہیں مجھے وہاں جانے کی کیا ضرورت ہے۔
علی حیدر گیلانی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانے سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے۔ کسی نے ان کا مذاق اڑایا تو کوئی حیران ہو کر سوال کرتا نظر آیا کہ ایسا کس طرح ممکن ہے۔
مہوش قمس خان نے سوال اٹھاتے ہوئے لکھا کہ کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ قائد اعظم نے یہ کب کہا؟
کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ قائد اعظم نے یہ کب کہا۔ ؟؟
قائد اعظم سے کسی نے پوچھا کہ آپ ملتان نہیں جاتے ، لندن ، کراچی سب جگہ جاتے ہیں تو قائد اعظم نے کہا کہ ملتان میں میری صورت میں گیلانی موجود ہے۔ علی حیدر گیلانی pic.twitter.com/VcldAsIf1J
— Mehwish Qamas Khan (@MehwishQamas) August 18, 2025
ہمایوں وزیر نے طنزاً لکھا کہ کون ہیں یہ لوگ، کہاں سے آتے ہیں یہ لوگ؟
😅😅😅😅
کون ہے یہ لوگ کہاں سے آتے ہیں۔
مطلب کچھ بھی۔ https://t.co/kbbO3fpNGC— Humayun wazir (@Hk4Humayunkhan) August 18, 2025
ایک ایکس صارف نے علی حیدر گیلانی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ساری عمر جھوٹ کی سیاست کی ہے۔
جھوٹ بول رہا ھے ساری عمر جھوٹ کی سیاست کی ھے
— Javed Masood (@JavedMa29714321) August 18, 2025
ارشد نیازی نے کہا کہ یہ بات قائداعظم کو پتہ ہے؟
یہ بات قائد اعظم کو پتہ ہے
— Arshad NiaZzi (@ArshadNiazzi) August 18, 2025
عابد خان کا کہنا تھا کہ قائداعظم ان کو جانتے بھی نہیں ہوں گے۔
قاید اعظم تو ان کو جانتے بھی نہیں ہونگیے
— Abid Khan (@aosszkhan56) August 18, 2025














