ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کے مبینہ قتل کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے مقدمہ درج کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔
مزید پڑھیں: حمیرا اصغر کے خلاف کرایہ داری کیس کی تفصیلات سامنے آگئیں
عدالت نے ہدایت کی کہ حمیرا اصغر کے اہلخانہ یا ریاست کے کسی مجاز فرد کا بیان ریکارڈ کر کے مقدمہ درج کیا جائے۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل اور پولیس رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ سنایا۔
مزید پڑھیں: حمیرا اصغر نے واٹس ایپ ہیک ہونے کی شکایت درج کرائی، ڈی آئی جی ساؤتھ کا انکشاف
عدالت نے مزید کہا کہ دستیاب ریکارڈ کی روشنی میں یہ معاملہ قابل دست اندازی جرم بنتا ہے۔ درخواست میں ایس ایس پی ساؤتھ اور ایس ایچ او گزری کو فریق بنایا گیا ہے۔