ایپل سام سنگ کے مقابلے میں جدید ڈیزائن لانے میں پیچھے رہ گیا، مارکیٹ شیئر کھونے کا خطرہ

پیر 18 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا کی مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اپنے اسمارٹ فون صارفین کو متاثر کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے اور کمپنی کی جانب سے گزشتہ چند برسوں میں نمایاں ڈیزائن یا جدت نہ لانے کی وجہ سے صارفین اپنے پرانے آئی فون ماڈلز پر ہی انحصار کر رہے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ استعمال ہونے والا فون اب بھی آئی فون 13 ہے جو 2021 میں متعارف کرایا گیا تھا اور یہ ایپل کے تمام استعمال شدہ اسمارٹ فونز کا 16.3 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ایپل سستا ترین میک بک لانچ کرنے کے لیے تیار، ممکنہ قیمت کیا ہوگی؟

دوسری جانب سام سنگ نے عالمی اور امریکی مارکیٹ میں اپنی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سب کو حیران کر دیا ہے۔ کمپنی کے منفرد فولڈایبل اور فلیپ فونز، جیسے گیلکسی زیڈ فولڈ 7 اور گیلکسی فلیپ 7، صارفین میں تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق 2025 کی دوسری سہ ماہی میں ایپل کی اسمارٹ فون شپمنٹس میں 2 فیصد کمی واقع ہوئی اور یہ 44.8 ملین یونٹس تک محدود رہیں، جبکہ سام سنگ کی شپمنٹس 7 فیصد بڑھ کر 57.5 ملین فونز تک جا پہنچی۔

ریسرچ فرم اویمڈیا کے مطابق دنیا کے 3 بڑے اسمارٹ فون برانڈز میں سام سنگ 20 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ پہلے نمبر پر، ایپل 16 فیصد کے ساتھ دوسرے پر، اور شیاومی 15 فیصد حصے کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سام سنگ گلیکسی نے نیا ماڈل ایف 16 متعارف کردیا، قیمت کیا ہے؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ سام سنگ کو نہ صرف ڈیزائن کے معاملے میں برتری حاصل ہے بلکہ اس کے پاس مختلف قیمتوں پر وسیع رینج میں فونز دستیاب ہیں، جن میں مقبول گیلکسی اے سیریز بھی شامل ہے۔

مزید برآں، ایپل مصنوعی ذہانت (AI) کی دوڑ میں بھی پیچھے رہ گیا ہے، جہاں گوگل کے جیمینی (Gemini) اور سام سنگ سمیت اینڈرائیڈ فونز جدید اے آئی ٹولز کی بدولت آگے نکل چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں کشیدگی کم نہ ہوسکی، پنجاب اور سندھ حکومت کے ترجمان آمنے سامنے

امریکی شہری نے 5 لاکھ 64 ہزار 219 ڈالر کی لاٹری جیت لی، رقم سرمایہ کاری پر لگانے کا اعلان

’غزہ میں نسل کشی بند کرو‘، یورپ کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد کا احتجاج، لندن میں گرفتاریاں

قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر ابرار احمد رشتہ ازدواج میں منسلک

حکومت نے ایمل ولی خان سے سیکیورٹی واپس لے لی، صدر اے این پی کا شدید ردعمل

ویڈیو

نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

کچھ نہ دو میڈل کو عزت دو، بلوچستان کے ایشیئن چیمپیئن باڈی بلڈر

اسرائیل کی حد سے بڑی جارحیت: عالمی فلوٹیلا پر بین الاقوامی پانیوں میں حملہ

کالم / تجزیہ

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی

جب اپنا بوجھ اتار پھینکا جائے

پاکستان اور سعودی عرب: تاریخ کے سائے، مستقبل کی روشنی