رہنما پاکستان مسلم لیگ ن و مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ کو ان کی پارٹی پنجاب اسمبلی سے سینیٹ کی جنرل نشست پر ٹکٹ جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی 9 مئی کے مزید 2 مقدمات سے بری، یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری کو 10،10 برس قید کی سزا
پاکستان تحریک انصاف کے اعجاز چوہدری کی نااہلی کے نتیجےمیں خالی ہونے والی نشست پر انتخاب 9 ستمبر کو ہوگا جس کے لیے رانا ثنااللہ مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے۔
واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی 2023 مقدمات میں اعجاز چوہدری کو 10 برس قید کی سزا سنائی تھی جس کے بعد ان کی سینیٹ کی سیٹ جاتی رہی۔
مزید پڑھیے: ہوا بازی سیاحت کی لائف لائن ہے، ایوی ایشن ورکنگ گروپس قائم کیے جا رہے ہیں، رانا ثنا اللہ
الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 19 سے 20 اگست تک جمع کرائے جاسکتے ہیں جب کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 23 اگست کو ہوگی۔ ٹربیونلز اپیلوں پر فیصلہ 28 اگست تک سنائیں گے جبکہ کاغذات نامزدگی 30 اگست تک واپس لیے جا سکتے ہیں۔