دنیا کے 5 کم عمر ترین ارب پتی کون ہیں؟

پیر 18 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کاروبار کی دنیا میں بعض اوقات دولت نسل در نسل منتقل ہوتی ہے، اور کبھی نئی سوچ اسے جنم دیتی ہے۔ 2025 میں پانچ ایسے نوجوان ارب پتی موجود ہیں جن کی عمریں بمشکل 20 سے 22 سال کے درمیان ہیں، مگر ان کے پاس خاندانی وراثت اور کاروباری دنیا میں اثر و رسوخ کی بدولت اربوں ڈالر کی دولت ہے۔

اگست 2025 تک دنیا کے 5 سب سے کم عمر ارب پتیوں کی فہرست کچھ یوں ہے۔

یوهانس فان باؤمباخ

یوهانس صرف 20 سال کی عمر میں دنیا کے سب سے کم عمر ارب پتی ہیں جن کی خالص دولت 5.7 ارب ڈالر ہے۔ وہ جرمنی کی بڑی دواساز کمپنی بوہرنگر انگلہائم کے کم عمر ترین وارث ہیں، جو 1885 میں باضابطہ طور پر قائم ہوئی تھی لیکن اس کی کاروباری جڑیں 1817 تک جاتی ہیں۔ فی الحال کمپنی کی قیادت یوہانس کے چچا ہُوبرٹس فان باؤمباخ کر رہے ہیں۔ یوہانس آسٹریا میں اسکیئنگ کے مقابلوں میں بھی حصہ لیتے ہیں۔

کلیمنتے ڈیل ویکیو

ویکیو21  سالہ نوجوان ہیں جن کی خالص دولت 6.9 ارب ڈالر ہے۔ انہوں نے زیادہ تر دولت اپنے والد لینارڈو ڈیل ویکیو سے وراثت میں پائی، جو ایسیلورلُکسوٹیکا کے بانی تھے، جو دنیا کی سب سے بڑی عینک ساز کمپنی ہے۔ اگرچہ ان کی دولت زیادہ تر وراثت سے آئی ہے لیکن وہ خود بھی لگژری برانڈز اور نئے فیشن بزنسز میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

کِم جنگ یون

کِم جنگ یون جنوبی کوریا کی 21 سالہ کِم جنگ یون کی دولت 1.6 ارب ڈالر ہے۔ وہ اپنے مرحوم والد کِم جنگ جو کی وارث ہیں، جنہوں نے گیمنگ کمپنی نیکسن قائم کی تھی۔ یہ کمپنی میپل اسٹوری اور ڈنجن اینڈ فائٹر جیسے مشہور گیمز کے لیے جانی جاتی ہے۔ کِم جنگ یون اس وقت دنیا کی سب سے کم عمر اور امیر ترین خاتون ارب پتی بھی ہیں۔

لیویا وُوئگٹ

21 سالہ لیویا وُوئگٹ دنیا کی ارب پتی خواتین کی فہرست میں شامل ہو چکی ہیں اور ان کی خالص دولت 1 ارب ڈالر ہے۔ ان کی دولت ان کے خاندان کی ملکیت ویگ ایس اے سے آتی ہے، جو ایک بڑی بین الاقوامی کمپنی ہے اور برقی و آٹومیشن آلات تیار کرتی ہے۔

کیون ڈیوڈ لہمان

کیون ڈیوڈ لہمان22  سالہ ارب پتی ہیں جن کی خالص دولت 4.3 ارب ڈالر ہے۔ انہوں نے اپنی دولت ڈی ایم ڈروگری مارکیٹ میں حصص وراثت میں پاکر حاصل کی، جو جرمنی کی سب سے بڑی ڈرگ اسٹور چین ہے۔ 1973 میں قائم ہونے والی یہ کمپنی اب یورپ بھر میں ہزاروں اسٹورز چلا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp