خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے جانی و مالی نقصانات پر پی ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری

پیر 18 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلی رپورٹ جاری کر دی۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ بارشوں اور حادثات میں اب تک341  افراد جاں بحق اور178  زخمی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں292  مرد، 28 خواتین اور 21 بچے شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں144 مرد، 24 خواتین اور 10 بچے شامل ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث 420 مکانات متاثر ہوئے جن میں سے 281 جزوی طور پر اور 139 مکمل طور پر منہدم ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے: خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش، گلیشیئرز پھٹنے کا امکان، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

سب سے زیادہ متاثرہ ضلع بونیر ہے جہاں اب تک 222 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ اسی طرح ضلع صوابی میں گزشتہ روز ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈ کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے۔ دیگر متاثرہ اضلاع میں سوات، باجوڑ، مانسہرہ، شانگلہ، دیر لوئر اور بٹگرام شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق 17 سے 19 اگست کے دوران شدید بارشوں کا امکان ہے جبکہ موجودہ بارشوں کا سلسلہ 21 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان