ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت اب تک صرف 13 دنوں میں ایک لاکھ 14 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ اب بھی تقریباً ساڑھے 3 ہزار نشستیں باقی ہیں اور ان کے مکمل ہونے تک حج درخواستوں کی وصولی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: سرکاری حج اسکیم میں درخواستوں کی وصولی کا آخری دن، درخواستیں ایک لاکھ 8 ہزار تک پہنچ گئیں
اس سلسلے میں نامزد بینکوں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت تک حج درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری رکھیں۔
ترجمان نے خواہشمند افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد قریبی بینک میں اپنی درخواست جمع کروا دیں کیونکہ بقیہ نشستیں مکمل ہوتے ہی مزید درخواستوں کی وصولی روک دی جائے گی۔