بالی ووڈ کا بڑا نام اچانک انتقال کرگیا

منگل 19 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی وڈ اور ٹیلی ویژن کے سینئر اداکار اچیوٹ پوٹدار، جو عامر خان کی سپر ہٹ فلم 3 Idiots میں پروفیسر کے کردار کے لیے مشہور تھے، پیر کے روز ممبئی میں انتقال کر گئے۔

اطلاعات کے مطابق، پوٹدار کو صحت کے مسائل کے بعد جیوپیٹر اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، لیکن وہ صحتیاب نہ ہو سکے۔ ان کی آخری رسومات منگل کو ممبئی میں ادا کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: بھارتی اداکار عامر خان اپنے اپارٹمنٹس کا ماہانہ کرایہ کتنے لاکھ دے رہے ہیں؟

اچیوٹ پوٹدار نے اپنے طویل کیریئر کے دوران 125 سے زائد ہندی اور مراٹھی فلموں اور قریباً 100 ٹیلی ویژن سیریلوں میں کام کیا۔ انہوں نے کئی یادگار کردار ادا کیے جنہیں شائقین آج بھی یاد رکھتے ہیں۔

فلمساز ہنسل مہتا نے X پر لکھا کہ میں ان کے کردار ’جگّو دادا کے والد‘ کا بڑا مداح تھا۔ ’انگار‘ کی لائن ‘اے جگّو’ نے مجھے ہمیشہ کے لیے ان کا فین بنا دیا۔ میری ڈائریکشنل ڈیبیو فلم میں انہیں ڈائریکٹ کرنا ایک اعزاز تھا۔ ان کی ٹائمنگ اور مزاح کا انداز لاجواب تھا۔ الوداع اچیوٹ۔

حالیہ برسوں میں اچیوٹ پوٹدار ہندی فلموں میں انجینئرنگ پروفیسر کے کردار کے ذریعے وسیع پیمانے پر پہچانے گئے۔ اس کردار کے ڈائیلاگ نے کئی وائرل میمز میں حصہ لیا۔

ان کی دیگر نمایاں فلموں میں آکروش، البرٹ پِنٹو کو غصہ کیوں آتا ہے، اردھ ستیہ، تیزاب، پرندہ، راجو بن گیا جینٹل مین، دل والے، یہ دلّگی، رنگیلا، مہرتی دند، یشونت، عشق، واستو، آ اب لوٹ چلیں، ہم ساتھ ساتھ ہیں، پرینیٹا، لگے رہو منّا بھائی، دَبّنگ 2، وینٹیلیٹر اور دیگر کئی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: پولیس کی بھاری نفری اداکار عامر خان کے گھر کیوں پہنچی؟ وجہ سامنے آگئی

اچیوٹ پوٹدار نے اداکاری کے آغاز سے قبل بھارتی فوج میں خدمات انجام دی اور بعد میں انڈین آئل کمپنی میں کام کیا۔ 1980 کی دہائی میں انہوں نے فلم اور ٹی وی کی دنیا میں قدم رکھا اور ہندی و مراٹھی انٹرٹینمنٹ کی دنیا کے پہچانے جانے والے چہروں میں شامل ہو گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp