پاکستان میں پشاور، سوات، چترال، بٹ گرام، صوابی، ایبٹ آباد، ہری پور، خانپور، راولپنڈی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
زلزلے کی شدت 5.2 اور مرکز کوہ ہندوکش تھا۔
ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔