پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئندہ 2026-2025 کے بین الاقوامی سیزن کے لیے 30 مرد کرکٹرز کو مرکزی معاہدے دیے ہیں۔ یہ معاہدے یکم جولائی 2025 سے یکم جون 2026 تک نافذ العمل ہوں گے اور قومی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور حمایت کے پی سی بی کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔
اس سال کے معاہدوں میں 10 کھلاڑی ہر ایک کیٹیگری B،C اور D میں شامل کیے گئے ہیں۔ اس مرتبہ کسی کھلاڑی کو کیٹیگری A میں شامل نہیں کیا گیا۔
گزشتہ سال 27 کھلاڑیوں کے مرکزی معاہدوں کے مقابلے میں اس سال کھلاڑیوں کی تعداد 30 تک بڑھا دی گئی ہے، جس میں 12 نئے کھلاڑی شامل ہیں، جو قومی کرکٹ میں ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ اور اسکواڈ کی مضبوطی کی نشاندہی کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستانی کوچ نے بابراعظم کی ٹی20 ورلڈ کپ میں واپسی کا راستہ بتا دیا
نئے شامل ہونے والے کھلاڑی
احمد دانیال، فہیم اشرف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد عباس، محمد حارث، محمد نواز، صاحبزادہ فرحان، سلمان مرزا اور سفیان مقیم۔
5 کھلاڑیوں کو ترقی دی گئی
گزشتہ سال کی کارکردگی کی بنیاد پر 5 کھلاڑیوں کو کیٹیگری C سے B میں ترقی دی گئی۔ یہ کھلاڑی ہیں: ابرار احمد، حارث رؤف، صائم ایوب، سلمان علی آغا اور شاداب خان۔
Men’s Central Contracts announced for 2025-26 international season
Read more ⤵️ https://t.co/rCvXHPEpJD
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) August 19, 2025
9 کھلاڑیوں نے اپنی موجودہ کیٹیگری میں جگہ برقرار رکھی۔ ان میں عبداللہ شفیق (C)، خرم شہزاد، محمد عباس آفریدی، محمد وسیم جونیئر (D)، نعمان علی، ساجد خان، سعود شکیل (C) اور شاہین شاہ آفریدی (B)۔
مزید پڑھیں: سابق کپتان محمد حفیظ کی بابراعظم اور محمدرضوان پر کڑی تنقید، سلمان علی آغا کی تعریف
8 کھلاڑیوں کو امسال معاہدہ نہیں ملا
عامر جمال، حسیب اللہ، کامران غلام، میر حمزہ، محمد علی، محمد حریرا، محمد عرفان خان اور عثمان خان۔ یہ تمام کھلاڑی کیٹیگری D میں تھے۔
مرکزی معاہدے والے کھلاڑیوں کی فہرست
کیٹیگری B میں 10 کھلاڑی
ابرار احمد، بابر اعظم، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، محمد رضوان، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی
مزید پڑھیں: بابراعظم کی ورلڈ ٹی20 الیون میں کتنے پاکستانی اور کتنے بھارتی کھلاڑی شامل؟
کیٹیگری C میں 10 کھلاڑی
عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، حسن نواز، محمد حارث، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، صاحبزادہ فرحان، ساجد خان اور سعود شکیل
کیٹیگریD میں 10 کھلاڑی
احمد دانیال، حسین طلعت، خرم شہزاد، خوشدل شاہ، محمد عباس، محمد عباس آفریدی، محمد وسیم جونیئر، سلمان مرزا، شان مسعود اور سفیان مقیم
پی سی بی کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات نہ صرف موجودہ کھلاڑیوں کی کارکردگی کی حوصلہ افزائی کریں گے بلکہ نئے ٹیلنٹ کو بھی قومی ٹیم میں شامل کرنے کے مواقع فراہم کریں گے۔