’نواز شریف کینسر اسپتال جنات بنا رہے ہیں‘، مریم نواز نے یہ بات کیوں کہی؟

منگل 19 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے جاپان کے شہر یوکوہاما میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کے دوران ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو اجاگر کرتے ہوئے دلچسپ انداز میں عوامی رائے کا حوالہ دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اہم سرکاری دورۂ پر جاپان میں موجود ہیں جہاں انہوں نے جاپان کے علاقے یوکوہاما میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب بھی کیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ترقیاتی کام اتنی تیزی سے مکمل ہو رہے ہیں کہ ایک شخص نے مجھ سے کہا میں روز نواز شریف کینسر اسپتال کے سامنے سے گزرتا ہوں تو ہر روز نئی عمارت کھڑی نظر آتی ہے، لگتا ہے یہ جنات بنا رہے ہیں۔

مریم نواز کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے دیکھنے کو ملے، جن میں کچھ نے مزاحیہ انداز اپنایا تو کچھ نے ترقیاتی کاموں کی رفتار کو سراہا جبکہ کئی صارفین ایسے تھے جنہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب پر تنقید بھی کی۔

پی ٹی آئی رہنما لال چند ملہی نے مریم نواز کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب جاپان کو جنات کی ٹیکنالوجی دے کر آئیں گی۔ ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ ویسے پاکستان میں حکومت بھی و ہی چلا رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ کوئی عام بندہ تو نہیں ہوگا جو وزیراعلی سے آسانی سے مل سکتا ہوگا۔

پی ٹی آئی کے حامی ایک صارف نے مریم نواز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اس طرح شوکت خانم کینسر اسپتال کے مقابلے نہیں ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp