سینیٹ کے اجلاس کے دوران دلچسپ صورتِ حال پیدا ہو گئی جب ایوان میں ایک چوہا گھس آیا، جس پر اراکین کی توجہ بٹ گئی اور ماحول خوشگوار ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سینیٹ کا اجلاس جاری تھا، جہاں اراکین مختلف امور پر اظہارِ خیال کر رہے تھے کہ اسی دوران سینیٹر کامران مرتضیٰ نے ایوان میں چوہے کی موجودگی کی نشاندہی کی۔
چوہے کی نشاندہی پر پریزائیڈنگ افسر دنیش کمار نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا، ’دیکھنا ہو گا کہ یہ چوہا ہے یا چوہیا‘ ان کے اس جملے پر ایوان میں قہقہے گونج اٹھے اور اجلاس کا ماحول قدرے خوشگوار ہو گیا۔
سینیٹ اجلاس کے دوران ہال میں چوہا گس گیا۔ کیا یہ سینیٹ سٹاف کی نا اہلی نہیں ہے ؟؟ ویسے کامران مرتضیٰ نے کہا کہ اس چوہے کو سینیٹ کا رکن بنا لیتے ہیں۔ pic.twitter.com/qSsd9FSO8n
— Mehwish Qamas Khan (@MehwishQamas) August 18, 2025
اس موقع پر سینیٹر طلال چوہدری نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایوان کا ماحول خوشگوار ہے، جس پر دیگر اراکین نے بھی مسکراہٹوں کا تبادلہ کیا۔
اجلاس کے دوران چوہے کی موجودگی ایک غیر متوقع مگر دلچسپ لمحہ بن کر ابھری، جس نے سنجیدہ ماحول کو کچھ دیر کے لیے خوشگوار بنا دیا۔