سعودی وزارتِ اسلامی امور، دعوت و ارشاد کی جانب سے مکہ مکرمہ ریجن میں قرآنی سمر کورسز 1447 ہجری کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیے گئے۔
یہ کورسز مختلف اضلاع میں دعوتی اور قرانی تنظیموں کے تعاون سے منعقد کیے گئے جن میں مجموعی طور پر 3 ہزار 941 حلقے 1 ہزار 138 مساجد میں قائم کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیے: مکہ مکرمہ میں 9 اگست کو 45واں عالمی قرآن مقابلہ، 128 ملکوں کے قراء کی شرکت متوقع
وزارت کے مطابق ان حلقوں میں 35 ہزار 776 طالبات اور 29 ہزار 373 طلبہ نے شرکت کی، یوں مجموعی طور پر 65 ہزار 149 افراد اس پروگرام سے مستفید ہوئے۔
یہ کورسز پورے موسمِ گرما جاری رہے جن کا مقصد شرکا کے اوقات کو بامقصد بنانا، ان کی صلاحیتوں کو نکھارنا، قرآن کریم کے حفظ، تلاوت اور تدبر کی مہارت کو بڑھانا تھا۔
وزارتِ اسلامی امور کا کہنا ہے کہ یہ سرگرمیاں قرآن کریم سے وابستگی، اسلامی اقدار کے فروغ اور نئی نسل میں دینی شعور کو مضبوط کرنے کی کوشش ہیں، جو وزارت کے اس مشن کا حصہ ہیں کہ کتاب اللہ کی خدمت اور اس کے علوم کو معاشرے میں عام کیا جائے۔