آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 2025 : طلبہ کی مفتی عبدالرحیم کے ساتھ خصوصی نشست

بدھ 20 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الغزالی یونیورسٹی کے چانسلر مفتی عبدالرحیم نے کہا ہے کہ اسلام میں ریاست کا تحفظ جہاد فی سبیل اللہ کے مترادف ہے۔ بلوچستان میں انتشار پھیلانے والوں کے خلاف ہماری نوجوان نسل متحد ہے۔

آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 2025 کے تحت طلبہ کی الغزالی یونیورسٹی کے چانسلر مفتی عبدالرحیم کے ساتھ خصوصی نشست منعقد ہوئی۔ اس موقع پر انہوں نے قرآن و سنت کی روشنی میں ریاست کے تحفظ کے پیغام کو اجاگر کیا اور کہا کہ اسلام میں ریاست کا تحفظ جہاد فی سبیل اللہ کے مترادف ہے۔

بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے اور ہمیشہ رہے گا

مفتی عبدالرحیم نے کہا کہ بلوچستان میں انتشار پھیلانے والوں کے خلاف ہماری نوجوان نسل متحد ہے، اور بلوچستان کبھی پاکستان سے الگ نہیں ہو سکتا۔

عوام اور افواج کا رشتہ

انہوں نے کہا کہ پاک افواج عوام میں سے ہیں اور عوام افواج پاکستان سے ہیں، یہ سرحدوں پر اپنی جان کا نذرانہ دینے والے ہمارے بیٹے ہیں۔

دفاعی صلاحیت پر فخر

مفتی عبدالرحیم کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی دفاعی صلاحیت کے باعث عالمِ اسلام میں ایک نمایاں مقام رکھتا ہے۔ اس کی واضح مثال معرکۂ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں پاک فوج کی بہترین کارکردگی ہے۔

نئی نسل کے لئے پیغام

انہوں نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل کو وطن عزیز کی اہمیت کو سمجھنا ہوگا۔ ہم سب کو ایک سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد رہنا چاہیے تاکہ ملک کی سالمیت اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp