ربیع الاوّل 1447 ہجری کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 24 اگست بروز اتوار (29 صفر) شام 6 بج کر 30 منٹ پر وزارتِ مذہبی امور کے کوہسار بلاک کی چھت پر منعقد ہوگا۔
اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
مزید پڑھیں: ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پیر کو ہوگا
مرکزی اجلاس کے ساتھ ساتھ زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے مقامات پر بیک وقت منعقد ہوں گے، جہاں سے موصول ہونے والی شہادتوں کی بنیاد پر ماہ ربیع الاوّل کا اعلان کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کی کارروائی کی لائیو کوریج کے انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں۔