اسلام آباد پولیس نے ایک اور سنگین نوعیت کے کیس کو قلیل وقت میں ٹریس کرتے ہوئے تھانہ کھنہ کی حدود سے اغوا ہونے والی ایک دن کی نومولود بچی کو بازیاب کرا لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق نومولود بچی حلیمہ کو اس کے والد نے ہی رات کے وقت اغوا کیا اور اپنے دوست کی بیٹی کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران مرکزی ملزم (بچی کا باپ) سمیت 2 خواتین اور ایک مرد کو گرفتار کرلیا۔
مزید پڑھیں: پانامہ کے جزیرے پر بندروں نے ساتھی بندروں کے بچوں کو اغوا کرنا شروع کر دیا
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کیا اور آئی جی اسلام آباد نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں۔ ان ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورس کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگایا اور شیخوپورہ سے بچی کو بحفاظت بازیاب کرکے اسلام آباد منتقل کیا۔
اسلام آباد پولیس نے ایک اور سنگین نوعیت کا کیس قلیل وقت میں ٹریس کرلیا۔
تھانہ کھنہ کی حدود سے ایک دن کی نومولود اغواء ہونے والی بچی حلیمہ 18 گھنٹوں کے اندر بازیاب۔
اپنی ہی نومولود بچی کو اغوا کرنے والا مرکزی ملزم (بچی کا باپ) دوخواتین سمیت چار ملزمان گرفتار۔
پولیس نے بچی کو اس کی… pic.twitter.com/5LgD3ILBAf— Islamabad Police (@ICT_Police) August 19, 2025
مزید پڑھیں: اسسٹنٹ کمشنر زیارت بیٹے سمیت اغوا، مسلح افراد نے گاڑی کو آگ لگادی
پولیس نے نومولود کو والدہ کے حوالے کر دیا۔ بچی کی والدہ اور اہل خانہ نے اسلام آباد پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بروقت کارروائی نے ان کی زندگی کی سب سے بڑی آزمائش کو آسان کر دیا۔
آئی جی اسلام آباد نے کیس حل کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔