پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے حوالے سے چینی وزارتِ خارجہ نے اہم بیان جاری کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق دونوں ممالک نہ صرف مضبوط دوست ہیں بلکہ اہم عالمی و علاقائی امور میں قریبی شراکت دار بھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاک چین بزنس فورم، ماحول دوست ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے نئے امکانات
ترجمان نے بتایا کہ چینی وزیرِ خارجہ وانگ وی آئندہ دنوں میں پاکستان کا 3 سال کے دوران دوسرا اہم دورہ کریں گے۔
اس دورے میں اسٹریٹجک رابطوں، اقتصادی تعاون اور بین الاقوامی و علاقائی معاملات میں ہم آہنگی کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ چین اس دورے کے ذریعے پاکستان کے ساتھ قریبی اشتراکِ عمل کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد اور عملی شراکت داری خطے کے امن اور ترقی کے لیے نہایت اہم ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان امریکا تعلقات کو پاک چین دوستی کے تناظر میں نہ دیکھا جائے، اسحاق ڈار
چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق گزشتہ سال جون میں وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف نے چین کا سرکاری دورہ کیا تھا، جبکہ رواں سال فروری میں صدرِ پاکستان نے بھی بیجنگ کا دورہ کیا۔
ترجمان نے کہا کہ ان اعلیٰ سطحی دوروں سے دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی جہت ملی ہے اور دونوں قیادتیں دوطرفہ رشتوں کی مزید مضبوطی کے لیے پُرعزم ہیں۔












