افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں ایک مسافر بس کے خوفناک حادثے میں کم از کم 76 افراد ہلاک ہو گئے، جن میں کئی بچے بھی شامل ہیں۔
حادثہ کیسے پیش آیا؟
خبر رساں ادارے ’اناطولو‘ کے مطابق حادثہ منگل کی رات ہرات-اسلام قلعہ شاہراہ پر پیش آیا۔ مسافر بس، جو ایران سے واپس آنے والے افغان مہاجرین کو لے کر جا رہی تھی، ایک ٹرک اور موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔ تصادم کے بعد بس میں آگ بھڑک اُٹھی جس نے مزید ہلاکتیں بڑھا دیں۔
🚨BREAKING: At least 71 people died in Afghanistan’s Herat province when a bus carrying deported migrants crashed into a truck and a motorcycle. pic.twitter.com/HdQxk36CzC
— World Source News 24/7 (@Worldsource24) August 19, 2025
ہلاکتیں اور زخمی
طالبان کے مقامی حکام نے تصدیق کی ہے کہ حادثے میں 76 مسافر موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ 3 زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے افغانستان میں 2 ٹریفک حادثات، 52 افراد ہلاک، 65 زخمی
بس ایران سے افغان مہاجرین کو لے کر اسلام قلعہ سرحدی مقام سے روانہ ہوئی تھی اور کابل جا رہی تھی۔ صوبائی اطلاعات و ثقافت کے نگران ڈائریکٹر احمداللہ متقی نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر وہ افغان شہری ہیں جو ایران سے واپس بھیجے گئے تھے۔