بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑہ نے اپنے سابق شوہر، اداکار و فلم ساز ارباز خان سے علیحدگی پر کھل کر بات کی ہے اور کئی رازوں سے پردہ اٹھایا ہے۔
بالی ووڈ ادکارہ ملائلہ اروڑہ اور اداکار و فلم ساز ارباز خان 1998 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے،۔ ان کا ایک بیٹا ارہان ہے جو اس وقت 22 برس کا ہے، 2016 میں دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا کے والد کی خودکشی یا حادثہ؟
ااپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ملائکہ اروڑہ نے ارباز خان سے طلاق لینے کہ وجوحات پر کھل کر بات کی، انہوں نے کہا وہ چاہتی تھیں کہ ان کی شادی ہمیشہ قائم رہے، لیکن ایسا ممکن نہ ہو سکا۔

ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات زندگی میں سب کچھ منصوبے کے مطابق نہیں ہوتا اور جو ہونا ہوتا ہے وہ ہو کررہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے شادی بچانے کی کوشش کی لیکن ایک وقت ایسا آیا جب انہیں یہ احساس ہوا کہ یہ رشتہ مزید نہیں چل سکے گا۔
اداکارہ کے مطابق انہوں نے اپنی خوشی کو ترجیح دی اور یہ فیصلہ اس وقت کیا جب وہ خود خوش نہیں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی خود خوش نہ ہو تو وہ دوسروں کو بھی خوش نہیں رکھ سکتا۔ انہوں نے اپنی علیحدگی کے فیصلے کو بعض لوگوں کی جانب سے خودغرضی قرار دیے جانے پر بھی بات کی۔
یہ بھی پڑھیں: بالی وڈ اداکار ارباز خان کی دوسری بیوی شوریٰ خان کون ہے؟
ملائکہ اروڑہ کا کہنا تھا کہ ان کا یہ فیصلہ ان کے لیے اور ان کے بیٹے کے لیے مثبت ثابت ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ ارہان اب ایک بہتر اور خوشگوار ماحول میں ہے اور شاید وہ نہیں چاہتا کہ وہ ایسی جگہ رہے جہاں حالات سازگار نہ ہوں۔

اداکارہ نے اس بات کو بھی تسلیم کیا کہ ارباز خان کے ساتھ کو پیرنٹنگ آسان عمل نہیں ہے۔ ان کے بقول یہ روزانہ کی بنیاد پر ایک چیلنج ہوتا ہے، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ انہوں نے توازن قائم کرنا سیکھ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برسوں بعد وہ ایک بہتر ہم آہنگی کے ساتھ اپنے بیٹے کی پرورش کررہے ہیں۔














