پنجاب سے کشمیر ہرن کے بچے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر: ریوڑ سے بچھڑ جانے والے ہرن کے بچے کو کیسے ریسکیو کیا گیا؟
راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ میں پٹرولنگ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کشمیر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ، گاڑی سے ہرن کے 2 بچے برآمد کر کے وائلڈ لائف حکام کے حوالے کردیے۔
ترجمان پولیس کے مطابق اسمگلر کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ اس کی استعمال شدہ گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد کے قریب نیلم روڈ پر واقع وائلڈ لائف پارک سیاحوں کی توجہ کا مرکز
پولیس افسران نے کارروائی کرنے والی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ وائلڈ لائف کے تحفظ کے لیے ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو بھی جنگلی حیات کی غیر قانونی نقل و حمل کی اجازت نہیں دی جائے گی۔