گزشتہ روز (بروز منگل) گجرات کے نواحی علاقے میں کرکٹ میچ کے دوران اوور نہ ملنے پر جھگڑا خونریز تصادم میں بدل گیا، ٹیم کا کپتان 23 سالہ فاخر اقبال جاں بحق جبکہ اس کا بھائی اور ماموں شدید زخمی ہوگئے، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چھکا لگاتے ہی زندگی کا اختتام، نوجوان کرکٹر کی پچ پر ہلاکت کی ویڈیو وائرل
پولیس کے مطابق اتوار کے روز روات میں ایک کرکٹ میچ کے دوران معمولی بات پر کرکٹر کو قتل کردیا گیا، ملزم غلام غوث نے میچ کے دوران اوور مانگا تاہم کپتان نے انکار کردیا۔ اس پر ملزم گھر گیا اور اسلحہ لے کر واپس آیا، جہاں اس نے گراونڈ میں اندھا دھند فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں فاخر اقبال موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اس کا بھائی اور ماموں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: گجرات میں کرکٹ میچ کے دوران اوور نہ دینے پر کپتان قتل
واقعہ کے بعد ملزم غلام غوث موقع سے فرار ہو گیا۔ مقتول فاخر کے والد کی مدعیت میں تھانہ دولت نگر پولیس نے غلام غوث، یاسر مشتاق اور دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس نے مرکزی ملزم غلام غوث کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر ملزمان تاحال مفرور ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر کا دوران میچ انتقال، وجہ کیا بنی؟
پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش جاری ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔