ڈنمارک کی ملکہ میری نے حال ہی میں ایک ٹیلیویژن پروگرام میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنے شاندار امیلیئن بورگ محل کے باغ کی سیر کروائی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈنمارک نے غیرملکی طلبا کے لیے ورک اور فیملی ویزا کے قوانین میں کیا تبدیلیاں کردیں؟
بدھ کو شاہی خاندان کی جانب سے انسٹاگرام پر ملکہ کی اس خصوصی ٹی وی شرکت کی تصاویر شیئر کی گئیں۔
ملکہ میری نے اپنے سرکاری بیان میں کہا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں کسی باغات پر مبنی پروگرام میں حصہ لوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے باغبانی کے علم میں کافی اضافہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ نیچر ہمیشہ میری زندگی میں ایک اہم حیثیت رکھتی ہے اور سیرن ویسٹر کو ہمارے باغ کا یہ حصہ دکھانا میرے لیے خوشی کا باعث تھا جو کہ حیاتیاتی تنوع میں ایک چھوٹا سا حصہ بھی ہے اور فطری حسن کا مظہر بھی۔
پروگرام کی ایک جھلک میں ملکہ کو میزبان سیرن ویسٹر کے ساتھ کھڑے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
ٹی وی شو میں شرکت کے دوران ملکہ میری نے پھولوں والی خوبصورت شرٹ پہنی ہوئی جبکہ انہوں نے سر میں درمیان سے مانگ نکالی ہوئی تھی۔