حساس طبیعت رکھنے والے افراد میں ڈپریشن اور ذہنی بیماریوں کا خطرہ زیادہ، نئی تحقیق میں انکشاف

بدھ 20 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ حساس طبیعت رکھنے والے افراد میں ‘موڈ ڈس آرڈر’ میں مبتلا ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

جریدہ کلینیکل سائیکولوجیکل سائنس میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق خاص طور پر نہایت حساس لوگ مختلف ذہنی بیماریوں جیسے ڈپریشن اور اینگزائٹی کا زیادہ شکار ہو سکتے ہیں۔

اس جائزے کے لیے محققین نے 33 سابقہ تحقیقات سے 12 ہزار 700 افراد کے ذہنی صحت سے متعلق ڈیٹا جمع کیا۔

یہ بھی پڑھیے: ہراسانی اور جسمانی تشدد سے صحافیوں کی ذہنی صحت کس طرح متاثر ہوتی ہے؟

تحقیق کا مرکزی نکتہ حساسیت تھی جو ایسی صفت ہے جس میں انسان معمولی تبدیلیوں، تیز روشنی، ماحول میں معمولی فرق اور دوسروں کے جذبات پر زیادہ ردعمل دیتا ہے۔

محققین نے دریافت کیا کہ پوری آبادی میں سے تقریباً 31 فیصد افراد کو انتہائی حساس سمجھا جاتا ہے۔

تحقیق کی سربراہی کرنے والے سائیکو تھراپسٹ اور لندن کی کوئین میری یونیورسٹی کے ڈاکٹریٹ کے طالبعلم ٹام فالکنسٹین نے کہا یہ حساسیت اور ذہنی صحت کے حوالے سے اب تک کا سب سے وسیع منظم جائزہ ہے اور اس موضوع پر پہلا میٹا اینالسز ہے جس نے اس تعلق کے اثرات کا تخمینہ لگایا۔

یہ بھی پڑھیے: کوئٹہ میں غیر معیاری و مضر صحت اشیاء کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن

تحقیقی ٹیم کے مطابق حساسیت عام طور پر ذہنی صحت کے معاملات میں نظرانداز کر دی جاتی ہے، حالانکہ یہ ڈپریشن، پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر اور ایگورافوبیا سے جڑی ہوئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان سمیت علاقائی طاقتوں کی افغانستان میں غیر ملکی اڈوں کی مخالفت

حافظ نعیم کو یقین نہیں تو اڈیالہ آ کر عمران خان کا مؤقف سن لیں، پی ٹی آئی کی پیشکش

میری بات سے کسی کو دکھ پہنچا ہو تو معذرت خواہ ہوں، ایمل ولی خان

مریم نواز وزیراعظم بننے کی تیاری کررہی ہیں، فیصلہ وقت پر ہوگا، رانا ثنااللہ کا انکشاف

ارجنٹینا کے صدر کا راک شو، کتاب کی رونمائی سیاسی جلسے میں تبدیل

ویڈیو

صدر زرداری کا محسن نقوی کو اہم ٹاسک، کیا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا خطرہ ہے؟

عربی زبان کے فروغ پرمکالمہ، پاکستان بھی شریک

شہریوں کے محافظ پولیس اہلکار جو فرض سے غداری کر بیٹھے

کالم / تجزیہ

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب

سعودی عرب اور پاکستان: تابناک ماضی تابندہ مستقبل