کیلیفورنیا سینیٹ میں پاکستان کے یوم آزادی کی قرارداد منظور

جمعرات 21 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کیلیفورنیا کی سینیٹ نے پاکستان کے 79ویں یوم آزادی کے موقع پر متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی، جس میں پاکستانی نژاد امریکی برادری کے کردار کو سراہا گیا اور پاکستان، امریکا تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا پاکستان تجارتی ڈیل! پاکستان کو کیا فائدہ ہو سکتا ہے؟

یہ قرارداد سینیٹر ملیسا ہورٹاڈو نے پیش کی، جو کیلیفورنیا سینیٹ کی کم عمر ترین خاتون رکن ہیں۔ وہ روایتی پاکستانی لباس اور مہندی لگا کر سینیٹ میں آئیں۔

سینیٹر ہورٹاڈو نے کہا کہ پاکستانی امریکی برادری کی قربانیوں اور خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات جمہوریت، انسانی وقار اور استقامت جیسے مشترکہ اقدار پر قائم ہیں۔

اس موقع پر امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ بھی موجود تھے۔ انہوں نے قرارداد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام دونوں ملکوں کے عوام کے مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

کیلیفورنیا میں بڑی تعداد میں پاکستانی نژاد امریکی رہائش پذیر ہیں، جو ریاست کی معیشت اور ثقافت میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ویڈیو

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟