بھارت کو حساس معلومات دینے والا شخص راولاکوٹ سے دھر لیا گیا

جمعرات 21 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر پولیس نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کو حساس معلومات فراہم کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم راولاکوٹ کا رہائشی ہے اور اس پر تھانہ صدر میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی خفیہ ایجنسی را کی بڑھتی ناکامیوں پر مودی حکومت کا بڑا فیصلہ، پراگ جین نئے سربراہ مقرر

نجی ٹیلیویژن کے رپورٹر عارف عرفی کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی آر میں درج ہے کہ ملزم بھارتی خفیہ ایجنسی کو جی پی ایس لوکیشن سمیت حساس ملکی راز بھاری رقم کے عوض فراہم کرتا رہا۔

ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دشمن ایجنسی کو دی جانے والی معلومات ریاست کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی تھیں۔

واضح رہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی کے خلاف یہ کارروائی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بھارت نے 6 مئی کی رات مظفرآباد کی بلال مسجد پر میزائل فائر کیا تھا، جس سے مسجد کو شدید نقصان پہنچا تھا۔ اس واقعے کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp