گاڑی کس نے خریدی؟ 3 ہم شکل بھائیوں کو دیکھ کر شوروم مالک پریشان

جمعرات 21 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا میں بہت سے لوگ ایک دوسرے سے ملتے جلتے نظر آتے ہیں، لیکن 3 ہمشکل افراد کا ایک ہی وقت اور جگہ پر موجود ہونا ایک حیران کن منظر ہوتا ہے۔ کیا واقعی ایسا ممکن ہے کہ 3 افراد ایک جیسے نظر آئیں اور ان کے درمیان اتنی مماثلت ہو کہ ہر کوئی الجھن کا شکار ہو جائے؟

ایسے ہی ایک دلچسپ اور انوکھے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں 3 ہمشکل بھائیوں کے درمیان گاڑی کے لین دین کو لے کر شدید الجھن دیکھی جا رہی ہے۔ ویڈیو میں ایک شخص شو روم میں گاڑی خریدنے کے سلسلے میں گفتگو کر رہا ہوتا ہے، جبکہ اسی دوران اس کا ہمشکل بھائی آ کر دعویٰ کرتا ہے کہ اس نے ہی گاڑی خریدی ہے جبکہ چابی دوسرے شخص کو دی جا رہی ہے۔

ابھی اس بات کا فیصلہ نہیں ہو پاتا کہ اصل میں گاڑی کس نے خریدی ہے کہ اس دوران تیسرا شخص بھی پہنچ جاتا ہے، جو پہلی دو کی عین مانند نظر آتا ہے۔ وہاں موجود افراد حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ کہیں یہ تینوں بہروپے تو نہیں، کیونکہ شکل کے ساتھ ساتھ ان کے کپڑے اور جوتے بھی ایک جیسے ہیں۔

شو روم کے مالک نے ہاتھ جوڑ کر کہا کہ یہ ان کا نیا نیا شو روم ہے، اور اس طرح کی الجھنوں سے بچنے کی درخواست کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں بھی سمجھ نہیں آ رہی کہ وہ گاڑی کس کو دیں۔

یہ ویڈیو صارفین میں خاصی دلچسپی کا باعث بنی ہوئی ہے اور اس پر مختلف قسم کے تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب کی جیلوں میں مزید قیدیوں کی گنجائش پیدا کردی گئی، سہولیات میں بھی غیر معمولی اضافہ

اسلام آباد میں سروے اور ای ٹیگز: ہماری معلومات ڈارک ویب پر بک گئی تو کون ذمہ دار ہوگا؟ سینیٹر پلوشہ خان

ریاست بہار انتخابی نتائج: نتیش کمار کے 10 ویں بار وزیراعلیٰ  بننے کے امکانات روشن

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سرینگر: پولیس اسٹیشن میں خوفناک دھماکا، 9 اہلکار ہلاک، 27 زخمی

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نادرا کی جانب سے نکاح کے بعد ریکارڈ اپڈیٹ لازمی قرار دینے پر شہریوں کا ردعمل کیا ہے؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے