ون ڈے رینکنگ، بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار

جمعرات 26 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی نئی ون ڈے ریکنگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

آئی سی سی کی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق کپتان بابر اعظم 887 پوائنٹس کے ساتھ بیٹنگ رینکنگ میں پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ 766 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر جنوبی افریقہ کے رسی وین ڈر ڈوسن اور تیسری پوزیشن پر 759 پوائنٹس کے ساتھ جنوبی افریقہ کے ہی کوئنٹن ڈی کوک ہیں۔

آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر 747 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی اور پاکستان کے امام الحق 740 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ بھارت کے شبھمن گل نے چھٹی پوزیشن پر جگہ بنا لی اور بھارت کے ہی ویرات کوہلی ایک درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر چلے گئے۔

باؤلنگ رینکنگ میں بھارت کے محمد سراج پہلے نمبر پر پہنچ گئے جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ دوسری اور نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر ہیں جبکہ افغانستان کے محمد نبی کے پاس دوسری پوزیشن ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp