معروف بزنس مین جاوید آفریدی نے خیبر پختونخوا کے علاقے بونیر کے سیلاب متاثرہ خاندانوں کے لیے نوکریوں کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں سیلاب متاثرین کے لیے وزیراعلیٰ کا اہم اعلان
جاوید آفریدی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس بتایا کہ ہائیر پاکستان کی جانب سے خیبرپختونخوا کے علاقے بونیر کے سیلاب متاثرین کے لیے 100 اسامیاں مختص کی گئی ہیں۔
Jobs Announcement For Buner,KPK Flood Victim Families .
Haier Pakistan is offering 100 vacancies exclusively for Buner KPK flood victim families.
Please apply at:
[email protected]
WhatsApp:
+923207070080— Javed Afridi (@JAfridi10) August 21, 2025
جاوید آفریدی کے مطابق امیدوار اپنی درخواستیں ای میل کے ذریعے [email protected] پر بھیج سکتے ہیں جبکہ رابطے کے لیے انہوں نے واٹس ایپ نمبر بھی فراہم کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا سوات، بونیر، شانگلہ اور صوابی کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار
جاوید آفریدی کے سیلاب زدگان کے لیے نوکریوں کے اعلان کو سوشل میڈیا صارفین سراہا رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ایک نوکری دینا لاکھوں روپے دینے سے بہتر ہے۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ ایک بڑا قدم ہے، ہم پاکستانی خصوصا پختون آپ کے جذبہ خدمت انسانیت پر آپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔