خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں سیلاب متاثرین کے لیے وزیراعلیٰ کا اہم اعلان

پیر 18 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے کے مختلف اضلاع میں حالیہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسی طرح صوبائی کابینہ کے اراکین کی 15 دنوں کی تنخواہیں اور ممبران صوبائی اسمبلی کی 7 دنوں کی تنخواہیں بھی متاثرین کی امداد کے لیے مختص کی جائیں گی۔

وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ اسکیل 17 اور اس سے اوپر کے ملازمین کی 2 دنوں جبکہ اسکیل ایک سے 16 تک کے ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ سیلاب زدگان کے لیے دی جائے۔

مزید پڑھیں: حکومت نقصان کا 100 فیصد ازالہ کرے گی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا متاثرین سے وعدہ

علی امین گنڈاپور کے مطابق اس اقدام کے شفاف استعمال کو یقینی بنانے کے لیے پی ڈی ایم اے میں ایک خصوصی اکاونٹ کھولا جائے گا اور فنڈ کے ہر پیسے کا حساب رکھا جائے گا تاکہ عوام کو مکمل معلومات فراہم کی جا سکیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیلاب زدگان ہماری خصوصی توجہ اور تعاون کے مستحق ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں سب کو دل کھول کر متاثرین کی مدد کرنی چاہیے۔

انہوں نے یقین دلایا کہ عطیات کے استعمال میں شفافیت کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے اور فنڈز صرف ضرورت مند افراد تک پہنچیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے متحد ہوکر کردار ادا کرنا ہوگا، پرویز اقبال لوہسر

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی