ڈکی بھائی کے بعد سسٹرولوجی کا گھر خریدنے کا راز فاش، پراپرٹی ڈیلر نے پول کھول دیا

جمعہ 22 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی معروف یوٹیوب فیملی ’سسٹرولوجی‘ ایک نئے تنازعے کا شکار ہو گئی ہے، جہاں ایک معروف پراپرٹی ڈیلر نے ان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ گھر دیکھنے آئے مگر خریداری کے وقت بہانے سے بعد میں بات کرنے کا کہا اور 3 دن بعد اسی گھر کی ویڈیو یوٹیوب پر اپلوڈ کر دی۔

سسٹرولوجی کی بہنیں اب حالیہ چند وائرل ویڈیوز کے بعد ڈکی بھائی اور رجب بٹ کی طرح متنازع ہوتی جا رہی ہیں، حال ہی میں فاطمہ فیصل نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک وی لاگ اپلوڈ کیا، جس میں انہوں نے ایک گھر کی سیر کروائی اور اسے ممکنہ خریداری کا حصہ ظاہر کیا۔ یہ ویڈیو اب تک 26 لاکھ سے زائد ویوز حاصل کر چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈکی بھائی کا 10 کروڑ کا گھر خریدنے کا دعویٰ بے نقاب، پراپرٹی ڈیلر نے پول کھول دیا

 تاہم لاہور کے معروف رئیل اسٹیٹ ادارے ’ایم ایس جے رئیل اسٹیٹ‘ کے ایک نمائندے نے دعویٰ کیا ہے کہ’سسٹرولوجی بہنیں اپنے والدین کے ہمراہ ہمارے دفتر آئیں اور ایک گھر دیکھنے کی خواہش ظاہر کی۔ ہم نے مکمل وزٹ کروایا، قیمت سمیت تمام تفصیلات فراہم کیں، اور انہوں نے ظاہر کیا کہ وہ خریداری میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ تاہم، بعد ازاں یہ کہہ کر چلے گئے کہ جنازے میں شرکت کے لیے جانا ہے۔ کچھ روز بعد ہمیں یوٹیوب پر انہی کی بنائی گئی ایک ویڈیو نظر آئی جس میں وہ اسی گھر کی فلمبندی کر چکی تھیں‘۔

ایجنٹ نے ان پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ ان کے وقت اور وسائل کا غلط استعمال کیا گیا اور یہ سسٹرولوجی کی حقیقت ہے یہ ان لوگوں کی اصلیت ہے۔

یہ معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ متعدد افراد نے فاطمہ فیصل کے وی لاگ اور ایم ایس جے رئیل اسٹیٹ کی پوسٹ پر تنقیدی تبصرے کیے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ اگر گھر پسند نہیں آیا تو ٹھیک ہے، لیکن کسی کی پراپرٹی کو یوں بغیر اجازت فلمانا غیر اخلاقی اور غیر قانونی عمل ہے۔

ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ یہ لوگ صرف ویوز اور وائرل ہونے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔ ایسے یوٹیوبرز کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ سسٹرولوجی کی بہنیں جن میں اقرا کنول، فاطمہ فیصل، رابیعہ فیصل، حرا فیصل اور زینب فیصل شامل ہیں جو اپنے روزمرہ وی لاگز کے باعث لاکھوں سبسکرائبرز کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp