باجوڑ کے گاؤں ترخو میں سیکیورٹی کلیئرنس مکمل، حالات معمول پر لوٹ آئے

جمعہ 22 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

باجوڑ ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ تحصیل لوئی ماموند کے گاؤں ترخو میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے بعد علاقہ مکمل طور پر کلیئر کر دیا گیا ہے اور حالات معمول پر آ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:باجوڑ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید 5 اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا  

انتظامیہ کے مطابق ریاست کی مکمل عملداری بحال ہو چکی ہے۔ ترخو کے رہائشی اب اپنے گھروں کو واپس جا سکتے ہیں اور پُرامن زندگی گزار سکتے ہیں۔ ریاست نے انہیں مکمل تحفظ اور معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

KPK-Police-attack

اعلامیے میں کہا گیا کہ گاؤں کے عوام کے صبر و تحمل اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے عزم ظاہر کیا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کی باعزت اور محفوظ واپسی یقینی بنائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:باجوڑ کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی جاری، دفعہ 144 نافذ

مزید بتایا گیا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کی واپسی مرحلہ وار اور منظم طریقے سے ہوگی، جس کے لیے متعلقہ علاقوں کی کلیئرنس کے بعد انتظامات کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp