کراچی کے علاقے صدر میں ایم اے جناح روڈ پر واقع پٹاخوں کے گودام میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ پولیس نے سرکار کی مدعیت میں پریڈی تھانے میں درج کرلیا ہے، پولیس کے مطابق مقدمے میں آتش گیر مادہ ذخیرہ کرنے میں غفلت سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی: پٹاخوں کے گودام میں آتشزدگی، دھماکوں کی آوازیں، 2 افراد جاں بحق، 33 زخمی
گزشتہ روز پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 32 زخمی ہوئے تھے۔ دھماکے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
#PAKWatch🇵🇰: In Karachi, Pakistan. A fireworks warehouse blew up again. At least 34 people were injured.
Just more confirmation of Hanke's School Boy's Theory of History: It's just one damn thing after another.pic.twitter.com/BDtOIwZmyd
— Steve Hanke (@steve_hanke) August 22, 2025
پولیس کا کہنا ہے کہ گودام کا مالک حنیف اس وقت پولیس کی تحویل میں ہے جبکہ اس کا بھائی ایوب جو زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا، علاج کے دوران فرار ہوگیا ہے، پولیس نے ایوب کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کردی ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق گودام میں بڑی مقدار میں آتش گیر مواد اور پٹاخے ذخیرہ کیے گئے تھے جنہیں غیرقانونی طور پر رہائشی علاقے میں رکھا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔