مون سون بارشوں کے آٹھویں اسپیل کا امکان، وزیراعلیٰ پنجاب نے پیشگی اقدامات کی ہدایت کردی

جمعہ 22 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں مون سون بارشوں کے ممکنہ آٹھویں اسپیل کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ لاہور، راولپنڈی، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، گجرات اور گوجرانوالہ کے اضلاع میں کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنا ہوگا۔

پی ڈی ایم اے کے ایس او پیز پر عملدرآمد

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے جاری پیشگی الرٹس اور ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ممکنہ سیلابی صورتحال میں امدادی ٹیمیں بروقت متاثرہ علاقوں میں پہنچائی جائیں۔

بروقت انخلا اور آگاہی مہم

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ آبادی کے بروقت انخلا کے لیے مساجد اور لاؤڈ اسپیکر پر اعلانات کیے جائیں اور متاثرہ مکینوں کو ایس ایم ایس میسجز کے ذریعے بھی مطلع کیا جائے۔

صحت و علاج کے اقدامات

سیلاب متاثرین کے علاج معالجے کے لیے کلینک آن ویل اور فیلڈ اسپتال متعین کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں مویشیوں کی ویکسی نیشن اور علاج کی سہولت فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

دریاؤں کے کنارے ہنگامی اقدامات

وزیراعلیٰ نے پی ڈی ایم اے، انتظامیہ اور اداروں کو دریائے جہلم، چناب، راوی اور ستلج کے کنارے خصوصی انتظامات کی ہدایت دی۔ دریائے ستلج سے ملحقہ علاقوں میں ریسکیو، پولیس اور انتظامیہ کو فوری اقدامات یقینی بنانے اور دریاؤں کے پارٹ میں مقیم آبادیوں کا انخلا فوری طور پر مکمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مال مویشی اور زراعت کے تحفظ کی ہدایت

مریم نواز شریف نے مال مویشیوں کی بروقت منتقلی اور تحفظ کے لیے پیشگی اقدامات کی ہدایت کی۔ ساتھ ہی زراعت، آبپاشی، ہیلتھ، جنگلات، لائیوسٹاک، لوکل گورنمنٹ اور ٹرانسپورٹ محکمے الرٹ رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان