جاپانی شہر میں روزانہ صرف 2 گھنٹے اسمارٹ فون استعمال کرنے کی تجویز زیر غور

جمعہ 22 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جاپان کے ایک نسبتاً غیرمعروف شہر تویاکے نے اپنے شہریوں کے لیے اسمارٹ فون کے استعمال کو روزانہ صرف دو گھنٹے تک محدود کرنے پر غور شروع کر دیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ قدم ٹیکنالوجی کے زیادہ استعمال سے پیدا ہونے والے منفی اثرات کے خدشات کے پیش نظر اٹھایا جا رہا ہے۔

آئچی صوبے کے شہر تویاکے نے اس حوالے سے ایک مجوزہ قانون تیار کیا ہے جو جاپان کی سطح پر پہلا ایسا بل تصور کیا جا رہا ہے جس کا مقصد اسمارٹ فون اور دیگر الیکٹرانک ڈیوائسز کے استعمال پر وقت کی حد مقرر کرنا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر مقامی اسمبلی اس بل کو منظور کر لیتی ہے تو یہ یکم اکتوبر سے نافذالعمل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: 16 سال سے کم عمر بچوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنایا تو کتنی سزا ہوگی؟

ایک مقامی اہلکار کے مطابق وہ چاہتے ہیں کہ یہ قانون لوگوں کو اس بات پر سوچنے کا موقع دے کہ وہ اپنے اسمارٹ فونز کا استعمال کس طرح کر رہے ہیں۔ تاہم، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے کوئی سزا تجویز نہیں کی گئی۔

مسودے میں یہ بھی سفارش کی گئی ہے کہ پرائمری اسکول کے طلبا رات 9 بجے کے بعد اسمارٹ فون کا استعمال ترک کریں جبکہ جونیئر ہائی اسکول اور اس سے بڑی جماعتوں کے طلبہ رات 10 بجے کے بعد اپنے ڈیوائسز بند کردیں۔

مزید پڑھیں: کم عمر صارفین کی سوشل میڈیا تک رسائی پر پابندی، سینیٹ میں بل پیش

اگرچہ مسودے میں یہ تسلیم کیا گیا ہے کہ اسمارٹ فونز، کمپیوٹرز اور ٹیبلٹس ضروری ڈیوائسز ہیں، لیکن یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا اور ویڈیو اسٹریمنگ کا زیادہ استعمال صحت اور خاندانی زندگی کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، ملک بھر میں بارشیں، آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی

ترکیہ کی آئینی عدالت کے صدر کا دورۂ پاکستان، عدالتی تعاون کا معاہدہ طے پانے کا امکان

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے برطانیہ کا بڑا اقدام، 35 ممالک کا اجلاس طلب

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک

سپریم کورٹ کا مطیع اللہ جان کے مقدمے میں اہم حکم، ٹرائل کورٹ کو فردِ جرم عائد کرنے سے روک دیا

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟