چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے علیمہ خان کے دوسرے بیٹے شیر شاہ کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے فیملی ممبران کو گرفتار کرکے سیاسی تناؤ پیدا کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان کا دوسرا بیٹا شیر شاہ خان بھی گرفتار
بیرسٹر گوہر نے مائیکروبلاگنگ سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ کل علیمہ خان کے بیٹے شاہریز کو گرفتار کیا گیا اور آج ان کے دوسرے بیٹے شیر شاہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ ان اقدامات سے سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے، حالانکہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ تناؤ کم ہو لیکن اس کے برعکس گرفتاریاں شروع کر دی جاتی ہیں۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کی علیمہ خان کےدوسرے بیٹے شیر شاہ کی گرفتاری پر ردعمل
عمران خان کے فیملی ممبرز کو گرفتار کرکے سیاسی تناو پیدا کیا جارہا ہے،بیرسٹر گوہر
کل علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کو گرفتار کیا گیا آج دوسرے بیٹے شیر شاہ کو گرفتار کیا ان حرکتوں… pic.twitter.com/YPu3GPF6HT
— Barrister Gohar Khan (@BarristerGohar) August 22, 2025
انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف نااہلیاں کی جارہی ہیں اور وارنٹ گرفتاری جاری ہورہے ہیں، دوسری طرف عمران خان سے نہ تو فیملی کو ملاقات کی اجازت ملتی ہے اور نہ ہی وکلا سے ملنے دیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میرے بیٹے کو مسلح نقاب پوش گھر سے اٹھا کر لے گئے، علیمہ خان کا الزام
ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو مکمل طور پر آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے، انہیں ٹی وی اور اخبارات تک سے محروم رکھا جارہا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان کے قریبی رشتہ داروں کو ایک کے بعد ایک گرفتار کرنا حالات کو مزید خراب کر رہا ہے اور اس طرح کے اقدامات عوام میں نفرت کو بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی یہ سازش کر رہا ہے اسے فوری طور پر ختم کرنا ہوگا۔
یاد رہے کہ گزشتہ رات بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ان کے بیٹے شاہ ریز کو مسلح نقاب پوش افراد نے گھر سے اغوا کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان کے گھر پر حملہ کیا گیا ہے، ذولفی بخاری کا الزام
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ سادہ کپڑوں میں ملبوس 4 افراد کچن کے راستے سے گھر میں داخل ہوئے۔ اس وقت شاہ ریز اپنی اہلیہ اور والد کے ہمراہ اوپر والے حصے میں موجود تھے، ان مسلح افراد نے ڈرائیورز کو بھی ڈرا دھمکا کر ہراساں کیا۔
دوسری طرف میڈیا رپورٹس کے مطابق لیمہ خان کے دوسرے بیٹے، شیر شاہ خان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق، شیر شاہ خان کو ان کی رہائشگاہ کے قریب سے حراست میں لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ گرفتاری سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے کی جبکہ ان کے ساتھ پولیس اہلکار بھی موجود تھے۔