سندھ میں منظور ہونے والا موٹر وہیکلز ترمیمی بل 2025 کیا ہے اور خلاف ورزی پر کیا سزا ملے گی؟

جمعہ 22 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سندھ موٹر وہیکلز ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی ہے، جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگیا ہے۔

اس نئے قانون کے تحت ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے لیے مزید سخت شرائط عائد کی گئی ہیں جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی اور سزاؤں کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رواں سال کراچی میں ٹریفک حادثات میں 489 افراد جاں بحق ہوئے، پولیس چیف

بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے یہ قانون سازی کی گئی ہے اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

ترمیمی بل کے مطابق بھاری گاڑیوں کے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے لیے نئی شرائط شامل کی گئی ہیں۔ ہلکی اور بھاری ٹرانسپورٹ گاڑیوں کا لائسنس حاصل کرنے کے لیے اب لائسنس سے پہلے تربیتی کورس لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ ڈرائیوروں کو عملی اور فنی مہارت دی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں نئے ٹریفک اور روڈ سیفٹی قوانین کا نفاذ

بل کے حوالے سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ موٹر وہیکلز بل میں سخت ترامیم کی گئی ہیں، سخت قانون سازی پر عملدرآمد کرایا جائے گا، یہ وہ بل ہے جس کے تحت ہیوی ٹرالے اور دیگر ہیوی ٹریفک پر سخت قانون لاگو ہوگا کہ آٗئندہ کوئی موٹرسائیکل والا کچل نہ دیا جائے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ اب ہیوی ٹرالے چلانے کے لیے ڈرائیونگ لائسننس اتنی آسانی سے نہیں ملے گا، ان پر وہ سارے قانون لاگو ہوں گے جن سے ہم معصوم جانوں کو محفوظ رکھ سکیں، میں امید کرتا ہوں کہ اس قانون پر جب عملدرآمد ہوگا تو کوئی موٹر بائیک والا کسی بڑے ٹرالے کے نیچے کچلا نہیں جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

واٹس ایپ بدلنے جارہا ہے، صارفین کے لیے پریمیم فیچرز کا اعلان

واٹس ایپ بیٹا صارفین کے لیے نیا فیچر، چینل اپڈیٹس کی کارکردگی جانچنا آسان

نواز شریف کا داتا دربار کا دورہ، مزار پر پھول چڑھائے، ملکی سلامتی کے لیے دعائیں

ٹیکسٹائل کونسل کا پائیدار برآمدی ترقی اور زرمبادلہ بڑھانے کا عزم، حکومتی پالیسیوں کو سراہا

این ایچ اے کا قومی شاہراہوں کے اطراف تجارتی سرگرمیوں کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘