رواں سال کراچی میں ٹریفک حادثات میں 489 افراد جاں بحق ہوئے، پولیس چیف

بدھ 11 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رواں سال کراچی میں ٹریفک حادثات میں 489 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ کراچی شہر میں ہیوی ٹریفک کی وجہ سے حادثات میں اضافہ ہورہا ہے، کراچی میں رواں سال اب تک 489 افراد ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہوئے ہیں.

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کی  کیا وجوہات ہیں؟ 

جاوید عالم اوڈھو نے بتایا کہ گزشتہ کچھ عرصے میں ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوا، ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ سڑکوں کی تعیمر اور ہیوی ٹریفک ہے، ڈمپر اور دیگر گاڑیاں ترقیاتی منصوبوں پر کام کررہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ٹریفک حادثات سے بچنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، 57 فیصد ٹریفک حادثات موٹر سائیکل کے ہوئے، موٹر سائیکل سواروں کو جرمانے کے بجائے آگاہی دینے کا پروگرام بنا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں آئل ٹینکر الٹنے سے کار سوار ہلاک، ٹریفک شدید متاثر

ان کا کہنا تھا کہ ڈمپر، واٹر ٹینکر، ٹریلرز اور دیگر بڑی گاڑیوں کی ٹکر سے 50 فیصد حادثات ہوئے، شہر کے مضافاتی علاقوں میں بھی زیادہ حادثات ہوئے، مختلف ٹریفک حادثات میں 489 افراد جاں بحق ہوئے، خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف 345 ایف آئی آرز درج کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ ہیوی گاڑیوں پر کنٹرول کرنا ہے، قوانین کی خلاف ورزی پر چالان بڑھائے گئے ہیں، ہم نے طے کیا ہے کہ گرفتار ڈرائیوروں کو قابل ضمانت سیکشنز پر بھی تھانے سے ضمانت نہیں دیں گے، وہ ملزمان عدالت سے ضمانت حاصل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں آئل ٹینکر الٹنے سے کار سوار ہلاک، ٹریفک شدید متاثر

’ہم نے دن کے وقت شہر کی سڑکوں پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند کردیا ہے، تاہم سڑکوں کی تعمیر پر ڈیمپر، ٹریلر اور دیگر ہیوی گاڑیاں کام کررہی ہیں، جس کی وجہ سے ٹریفک حادثات ہورہے ہیں۔‘

جاوید عالم اوڈھو انہوں نے کہا کہ ہیوی ٹریفک کی زد میں آ کر 57 فیصد موٹر سائیکل سوار شہری جان کی بازی ہارتے ہیں، کوشش کررہے ہیں حادثات اور اموات کی شرح میں کمی لانے میں کردار ادا کریں۔

واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات میں خاتون اور کمسن بچے سمیت 10 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، زیادہ تر حادثے ہیوی گاڑیوں کی تیز رفتاری کے باعث پیش آئے، حادثات میں مرنے والوں میں موٹر سائیکل سواروں کی تعداد زیادہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp